دہشتگرد بزدلانہ کارروائیاں کرکے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے،تحریک انصاف بلوچستان

شہید ڈی آئی جی حامد شکیل کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں کیا جاسکتا، اطلاعات بابر یوسفزئی

جمعہ 10 نومبر 2017 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان تحریک انصاف اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے دہشتگرد بوکھلاہٹ میں سیکیورٹی فورسز کو چھپ کر نشانہ بنارہے ہیں دہشتگرد بزدلانہ کاروائیاں کرکے کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ھونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ھیں ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید ڈی آئی جی حامد شکیل پر خود کش حملے اور ان کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ حامد شکیل ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر تھے ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں کیا جاسکے گا انہوں نے گزشتہ روز چمن ہاؤسنگ اسکیم میں ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل کی گاڑی پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ھوئے کہا کہ ہمیں اپنے تمام شہداء پر فخرہے جنہوں نے مادر وطن کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے پاکستانی قوم اپنے مادر وطن کی حفاظت کے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :