منڈی بہائوالدین ،ْپھالیہ میں شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

جمعہ 10 نومبر 2017 22:03

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) پھالیہ میں شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں پھالیہ کے علاقہ پنڈی کالو میں تصور نامی شخص نے شادی سے انکارکرنے پر 19 سالہ لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے نتیجے میں لڑکی جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ لڑکی کا 75 فیصد جسم جل چکا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تصور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کرکے مزید قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :