سرکاری سطح پر عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے وسیع اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنرفیصل آباد

جمعہ 10 نومبر 2017 21:36

فیصل آباد۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے وسیع اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں نجی شعبہ کی معاونت بھی قابل ستائش ہے جو طبی شعبہ میں اپنے وسائل سے صحت کی سہولیات فراہم کرکے انسانیت کی عظیم خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بات سدھار بائی پاس چوک میں مقامی کیمیکل انڈسٹری کے زیراہتمام زبیدہ فری ڈسپنسری کاافتتاح کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی میئرامین بٹ،سرپرست اعلیٰ سپریم انجمن تاجران اسلم بھلی،شہزاد پراچہ اوردیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں دکھی انسانیت کی خدمت قرب الہٰی کا ذریعہ ہے اور اس نیک وفلاحی کام میں حصہ لینے والے معاشرے کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ ان کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فری ڈسپنسریز کا انعقاد بڑا کارنامہ ہے جو کارخیر ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ میں حکومت کے لئے سہارا بھی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت خلق عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور انسانی فلاح کے کام صدقہ جاریہ ہیں۔انہوں نے فری ڈسپنسری کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے دستیاب طبی سہولیات کاجائزہ لیا اور کہا کہ ڈسپنسری کو وسعت دیکر یہاں لیبارٹری،ایکسرے،آکسیجن سلنڈرودیگر مشینری کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات ہونے چاہیں۔شہزاد پراچہ نے بتایا کہ 10مرلہ اراضی پر قائم فری ڈسپنسری میں روزانہ 80سی100مریضوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں ادویات فری فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مردوخواتین کیلئے الگ الگ انتظار گاہ کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ مستقبل میں ڈسپنسری کووسعت دینے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے ڈسپنسری کا افتتاح کرنے پر ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کاشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :