اسلام آباد کی’’ صحت مند شہر پروگرام‘‘ کے نیٹ ورک میں شمولیت صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے،میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز

جمعہ 10 نومبر 2017 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) اسلام آباد کی’’ صحت مند شہر پروگرام‘‘ کے نیٹ ورک میں شمولیت صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی قائدانہ صلاحیتوں اور کوششوں کے باعث یہ اعزازحاصل کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے پاکستان میں نمائندے نے بھی اس قدم کو اٹھانے پر بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد میں جدید سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے میڑوپولیٹین کارپوریشن مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور عالمی ادارہِ صحت کے صحت مند شہر پروگرام میں اسلام آباد کی شمولیت بڑے اعزاز کی بات ہے کیونکہ اس پروگرام کے تحت اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص دیہی آبادی اور کم آمدنی والے افراد کو صحت مند ماحول اور طبی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آبادو چیئرمین سی ڈی اے نے اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے تمام شعبوں کی مربوط اور مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی، اس موقع پر پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے ڈاکٹر آصی اردکانی نے صحت مند شہر پروگرام میں اسلام آباد کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ایم سی آئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے عملی نفاذ کے لیے کی جانے والی کوششیں نہایت قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میئر اسلام آباد کی سربراہی میں یقینی طور پر اس پروگرام سے ثمرات حاصل کیے جا سکیں گے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج نے کہا کہ اسلام آباد کی35 فیصد آبادی دیہات پر مشتمل ہے جبکہ 14 سے 20 فیصد آبادی کچی آبادیوں جبکہ باقی ماندہ آبادی سیکٹرز میں رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ؁ء میں ایک تحقیق اور اسکے نتائج کے بارے میں بھی بتایا ۔

انہوں نے کہ اس تحقیق کا مقصد مختلف معاشی صحت ، ماحول ،رویے اور سوشو ڈیماگرافک کا تعین کرنا تھا۔ ڈاکٹر حسن عروج نے اسلام آبا د کے صحت مند شہر کے ماڈل کے لیے روڈ میپ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تین مرحلوں پر مشتمل ہو گا جس میں پہلے مرحلے میںاجتماعیت اور دوسرے مرحلے میں شواہد کی بنیاد پر بنائے گئے منصوبوں کو حتمی شکل دینا اور تیسرے مرحلے میں ان منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :