پاکستان مسلم لیگ (ن)الزام خان کے نام نہاد جلسوں کا منہ توڑ جواب دے گی، حاجی پرویز خان

لاہور میںسیاسی حکمت عملی کا طے کیا جانا اوراتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ مخالفین کے حوصلے پست کر دینے کیلئے کافی ہے

جمعہ 10 نومبر 2017 21:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)میٹرو پولٹن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن)الزام خان کے نام نہاد جلسوں کا منہ توڑ جواب دے گی ،لاہور میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میںپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوںکے مشترکہ اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کا طے کیا جانا اوراتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ مخالفین کے حوصلے پست کر دینے کے لئے کافی ہے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تانگہ پارٹیوںکے اتحاد مسلم لیگ (ن) کے عوامی مینڈیٹ کو کم نہیں کر سکتے ، نواز شریف مقبول ترین جماعت کے ہر دلعزیز قومی رہنما ہیں جن کی سیاسی بصیرت اور فہم و فراست کا کوئی ثانی نہیںاور نہ ہی کوئی سازش انہیں عوام سے دور کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

حاجی پرویز خان نے کہاکہ عمران خان کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ، شریف خاندان میں دراڑیں ڈالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور نہ ہی انہیں سیاسی محاز پر شکست دی جاسکتی ہے وہ ہمیشہ عوام میں رہے ہیں اور ایک بار پھر پاکستان کے ہر شہر میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ان کا خیر مقدم کرے گا۔

انہوںنے کہاکہ وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ جمہوریت کی نفی ہے اور عوامی مینڈیٹ پر شب خوں مارنے کے مترادف ہے۔ حاجی پرویز خان نے کہاکہ ہماری کارکردگی عوام پر عیاں ہے اور اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر ہی ہم آئندہ انتخابات میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :