ختم نبوتؐکے حوالے سے آئین میں کی گئی ترامیم کو من وعن بحال کیا جائے ،وعدے کے باوجود لیگی حکومت نے ترامیم کو اصل حالت میں واپس نہیں کیا ،قوم مسلک اور پارٹیوں سے بالاترہوکرنبی ؐکے دشمنوں کیخلاف جدوجہد کرے،

امیرشمس الرحمن سواتی

جمعہ 10 نومبر 2017 21:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ختم نبوتؐکے حوالے سے آئین میں کی گئی ترامیم کو من وعن بحال کیا جائے وعدے کے باوجود لیگی حکومت نے ترامیم کو اصل حالت میں واپس نہیں کیا قوم مسلک اور پارٹیوں سے بالاترہوکرنبی ؐکے دشمنوں کے خلاف جدوجہد کرے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی رحمت آباد کے زیراہتمام حکومت کے خلاف ،ختم نبوت ؐریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی پی پی6کے رہنما محمدتاج عباسی،ضلعی صدرجے آئی یوتھ سردارتفہیم اعظم، مقامی امیرحاجی تاج محمدخان،سرداررفیع الدین ،وائس چئیرمین یونین کونسل رحمت آباد شیخ عبدالحمید،ملک محمدالیاس ،اسلم عباسی ودیگررہنمائوں سمیت اہل علاقہ نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ حکمران ناموس رسالت ؐقوانین پرحملہ آورہوکرآگ سے کھیل رہے ہیںجو بہت خطرناک ہے ۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ ختم نبوت قوانین پرحملہ آورہونے والے مجرموں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور وفاقی وزیرقانون سمیت ان تمام عناصرکوبرطرف کرکے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اس سے قبل وہ پوچھتے ہیں انھوں کیوں نکالاگیا تواس کا جواب یہی ہے کہ انھوں نے غازی ممتازقادری شہیداور کروڑوں عاشقان مصطفے ؐسے غداری کی اللہ نے اس کی سزاانھیں دنیا میں ہی دے دی ۔ انھوں نے کہاکہ عدالتوں پر حملہ آورکرپٹ ٹولہ اب کسی صورت احتساب سے بچ نہیں پائے گا،عوام نظام مصطفے کیلئے دینی اورنظریہ پاکستان کی حامی قوتوں کا ساتھ دیں تاکہ کرپٹ اورلادین عناصرسے نجات حاصل ہوسکے۔