عالمی یوم سائنس پروائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ کا اپناعہد دہرایا، کیرئیر ایکسپو 15نومبر کو منعقدہوگا جس میں چاروں صوبوں میں موجود اوپن یونیورسٹی کے طلبہ اپنے تیار کردہ منصوبوں کی نمائش کرینگے ،کیمسٹری پر بین الاقوامی کانفرنس بھی اسی ماہ منعقد کی جائیگی

ڈاکٹر شاہد صدیقی عالمی یوم سائنس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب

جمعہ 10 نومبر 2017 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) ( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سائنس کے عالمی دن کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کا اپناعہد دہرایا اور کہا کہ اوپن یونیورسٹی سائنسی علوم اورتحقیق میں معیاری اصلاحات کیلئے طلبہ کی راہنمائی کرئیگی ،اس کام کیلئے انہیں ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کی جائیگا،اس مقصد کیلئے یونیورسٹی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک عمل سے ایک میگا ایونٹ کیرئیر ایکسپو 15،نومبر کو منعقدکررہی ہے جس میں ملک کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود اوپن یونیورسٹی کے گریجویٹ طلبہ تحقیق کی بنیاد پر اپنی تیار کردہ منصوبوں کی نمائش کریں گے ،ْ اس نمائش میں دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی حصہ لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ کیمسٹری پر بین الاقوامی کانفرنس بھی اسی ماہ منعقد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین سال میں 26نئے کورسسز متعارف کئے گئے جن میں زیادہ تر سائنس پروگرامز ہیں۔