اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس ملازمین کی سالانہ چھٹیوں میں کمی کیخلاف آئی جی پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز ،

عدالت نے فریقین کو جواب داخل کرنیکا حکم دیدیا ، حکام بالا نے سالانہ 30 چھٹیوں کو کم کر کے 20 چھٹیوں کا حکم جاری کیاہے،15کانسٹیبلز کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ میں موقف

جمعہ 10 نومبر 2017 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس ملازمین کی سالانہ چھٹیوں میں کمی کے خلاف انسپکٹر جنرل پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیا ہے، عدالت نے فریقین کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، اسلام آباد پولیس کے 15کانسٹیبلز کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکام بالا نے سالانہ 30 چھٹیوں کو کم کر کے 20 چھٹیوں کا حکم جاری کیا، پولیس رولز 1934 کے تحت پولیس ملازمین سالانہ 30 چھٹیاں کر سکتے ہیں،انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی جانب سے چھٹیاں کم کرنا غیر قانونی اقدام ہے ،درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خزانہ، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور سیکریٹری کابینہ ڈویڑن ش کو فر یق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کواسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام اباد پولیس کانٹیبلز کی طرف سے ڈائر درخواست پر سماعت کے بعد آئی جی اسلام آباد کو جواب داخل کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے، اسلام آباد پولیس کے پندرہ کانسٹیبلز کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکام بالا نے سالانہ 30 چھٹیوں کو کم کر کے 20 چھٹیوں کا حکم جاری کیا۔درخواست میں موئقف اختیار کیا گیا کہ پولیس رولز 1934 کے تحت پولیس ملازمین سالانہ 30 چھٹیاں کر سکتے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی جانب سے چھٹیاں کم کرنا غیر قانونی اقدام ہے ۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خزانہ، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور سیکریٹری کابینہ ڈویڑن ش کو فر یق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :