اٹک پولیس کی کاروائی دوران سرچ آپریشن 5 دہشت گرد گرفتار بارودی مواد برآمد

جمعہ 10 نومبر 2017 21:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) اٹک پولیس کی کاروائی دوران سرچ آپریشن 5 دہشت گرد گرفتار بارودی مواد برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عبادت نثارکی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی ،ایس ڈی پی او صاحبہ فتح جنگ کی زیر نگرانی تھانہ نیو ائیر پورٹ کے علاقہ میں دوران سرچ آپریشن اٹک پولیس معہ رینجرز نے قطبال کے علاقہ سے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیئے جن کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا، ملزمان کے قبضہ سی3 بارودی ڈیٹینیٹرز، پسٹل 30 بور ،رائفل 12 بور معہ26 ضرب روند، 8 کارتوس،13 بوتل شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :