کراچی ،جناح اسپتال انتظامیہ نے وزیر صحت سندھ کے کو آرڈینٹر سید امیر حسین شاہ سے ملنے والا نیا دفتر خالی کر والیا

اسپتال میں بیرونی مریضوں کے مسائل حل کرنے والا نہ ہونے سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

جمعہ 10 نومبر 2017 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) سندھ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح کی انتظامیہ نے وزیر صحت سندھ کے کو آرڈینٹر سید امیر حسین شاہ سے جناح اسپتال میں ملنے والا نیا دفتر خالی کر والیا ،کور آڈینٹر کو مفلوج کرنے کی وجہ سے جناح اسپتال میں بیرونی مریضوں کے مسائل حل کرنے والا نہ ہونے سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کی انتظامیہ نے ڈیڑھ ماہ قبل وزیر صحت سندھ کے کو آرڈینٹر او پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی رہنماسید امیر حسین شاہ سے ان کا نیا دفتر یہ کہہ کر خالی کر ایا کہ مذکورہ دفتر میں ڈاکٹربیٹھیں گے مگر اب تک اس دفتر میں کوئی ڈاکٹر نہیں آیا جس کی وجہ سے مذکورہ آفس مکمل طور پر بند پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

جناح اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے و زیر صحت کے کو آرڈینٹر سید امیر حسین شاہ دفتر خالی کرائے جانے کا اعلی حکام نے اب تک کوئی نو ٹس نہیں لیا ۔

جناح اسپتال میں وزیر صحت کے کو آرڈینٹر کے دفتر کی بندش سے بیرونی مریضو ں کے مسائل سننے اور حل کرنے والا اب کوئی نہیں جس کی وجہ سے غریب مریضوں کے علاج و معالجے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کراچی سمیت اندرون سند ھ سے آنیوالے مریض جناح اسپتال میں دربدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہیں ۔واضع رہے کہ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان کے مرکزی رہنما اور وزیر صحت سندھ کے کو آرڈینٹر سید امیر حسین شاہ کو جناح اسپتال میں بے آسرہ مریضوں کی مشکلات کو دور کرنے اور مریضوں کوانتظامیہ سے متعلق شکایتوں کو فوری دور کرنے کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں مگر جناح اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کا دفتر خالی کرائے جانے سے پریشان حال مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :