محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک میں بارش کی پیشگوئی

بارش کے بعد دھند ختم ہونے کاامکان

جمعہ 10 نومبر 2017 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، بارش کے بعد دھند ختم ہونے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے میں پیرسے بدھ تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے ، اتواراورپیرکوبلوچستان میں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے، پیرسے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا،فاٹا،اسلام آبادمیں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سندھ میں چندمقامات پرگرج چمک کی ساتھ بارش کاامکان ہے ، پیر سے بدھ کے درمیان کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ پیرسے راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آبادمیں بھی بارش کاامکان ہے،بارش سے شہری علاقوں میں سموگ اگلے ہفتے ختم ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :