ایوی ایشن کے تمام ڈیفالٹرز سے رقوم کی واپسی کیلئے کوششیں تیز کئے جائیں ،ْ اے پی سی کی ذیلی کمیٹی کو سول ایو ی ایشن کو ہدایت

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے 12 لائسنس ہولڈرز کے پاس ایک کروڑ 14 لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں ،ْکمیٹی کو بریفنگ

جمعہ 10 نومبر 2017 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایوی ایشن کے تمام ڈیفالٹرز سے رقوم کی واپسی کیلئے کوششیں تیز کرے۔ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کنوینئر عاشق حسین گوپانگ کی صدارت مں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین اعظم سواتی، عبدالرشید گوڈیل، شاہدہ اختر علی نے شرکت کی۔

کمیٹی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ 2008-09ء کے آڈٹ پیراز ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی کی ہدایت کی روشنی میں نمٹائے۔ مختلف ڈیفالٹرز سے وصولیوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی نے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے 12 لائسنس ہولڈرز کے پاس ایک کروڑ 14 لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں جبکہ ایئرپورٹ منیجر اس کی وصولیوں کیلئے کوششیں نہیں کر رہے تاہم سول ایوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ اس میں سے ایک کروڑ روپے وصول ہو چکے ہیں صرف 10 لاکھ روپے بقایا ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے کہا کہ وہ بقیہ رقم کی وصولی کیلئے کوششیں تیز کرے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے سینئر منیجر کمرشل 9 نئے لائسنس کے بقایا جات وصول کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یہ تمام رقم فوری طور پر وصول کی جائے۔

متعلقہ عنوان :