الیکشن کمیشن کا پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال میں ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان ،ْ پولنگ نو جنوری کو ہوگی

جمعہ 10 نومبر 2017 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال میں ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، پولنگ 9 جنوری کو ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 سے 18 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال 27 نومبر جبکہ ان پر اپیلیں یکم دسمبر کو دائر کی جا سکیں گی جنہیں 8 دسمبر کو نمٹایا جائے گا، 10 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 11 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ پولنگ 9 جنوری کو ہو گی۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن چوہدری لیاقت علی خان کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔