سکھر،ریلوے پولیس کی کامیاب کاروائی، ریلوے میل سروس سے چوری کرنے والا چور ریلوے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

جمعہ 10 نومبر 2017 21:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) ریلوے پولیس کی کامیاب کاروائی، ریلوے میل سروس سے چوری کرنے والا چور ریلوے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، مسروقہ سامان برآمد، ملزم کے خلاف روہڑی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج۔ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، چند روز قبل ریلوے کے شعبہ پارسل سے سامان چوری کرنے والے گروہ کا کارندہ لگتا ہے، ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کے شعبہ میل سروس سے سامان چوری ہونے کی شکایات موصول ہونے پر ایس پی ریلوے نے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزم کو مسروقہ سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ریلوے کے محکمہ پارسل سے سامان چوری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں، جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا تھا، ایس پی ریلوے نے بتایا کہ ریلوے میل سروس سے سامان چوری ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر بر وقت کاروائی کرتے ہوئے سانگھی کے رہائشی ملزم شکیل احمد ولد عبدالحفیظ کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے، تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزم مذکورہ گروہ کا ہی کارندہ ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی ریلوے نے کہا کہ ملزم کے خلاف روہڑی ریلوے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :