سکھر، نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓاوردیگر شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 10 نومبر 2017 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) ملک بھرکی طرح سکھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓاوردیگر شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا سکھرمیں چہلم کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام با رگاہ غریب آباد سے سہہ پہر نکالاگیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہو تا ہوا رات گئے واپس مرکزی امام بارگاہ غریب آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ماتمی جلوس کے دوران مختلف مقامات پر مجالس عزابھی برپا کی گئی جن سے علمائے کرام و ذاکرین خطاب کرتے ہو ئے واقعہ کربلا اور سیرت امام حسین پر روشنی ڈالی ، چہلم کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سکھر انتظامیہ کی جانب سے انتہا ئی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں پو لیس کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کے علاوہ رینجرزکے اہلکاربھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جبکہ ماتمی جلوس کی گذرگاہوں پر نگرانی کے لیے کلوزسرکٹ کیمرے بھی نصب کیے ماتمی جلوس میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے بھی اپنے طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور عزاداروں کی جامہ تلاشی کے بعد ان کو امام با رگاہوں میں چھوڑا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ما تمی جلوس کی گذرگاہوں کی طرف آنے والے راستوں کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں سیل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :