چیئر مین بلدیہ کورنگی کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،سید نیئر رضا ناقص میٹریل کے استعمال پر متعلقہ کنٹریکٹرز کا رجسٹریشن منسوخ اور متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کا اعلان

جمعہ 10 نومبر 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء)چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولت کے لئے تعمیر کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوںکو معیاری اور تعین کے گئے وقت کے مطابق مکمل کیا جائے ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ناقص میٹریل کی شکایات پر متعلقہ کنٹریکٹرز کا رجسٹریشن منسوخ اور ذمہ دار محکموں کے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمات کے حوالے سے تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنا ئیں آئندہ علاقائی مسائل کے جائزے کے لئے سرپرائز وزٹ کروں گا اور علاقائی سطح پر محکموں سے متعلق کارکردگی کا خود معائنہ کروں گا ناقص کارکردگی پر متعلقہ محکموں کے ذمہ دران کے خلاف کاروائی کے عمل کا آغاز ہوگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوںنے میٹریل کا معائنہ کیا اور منصوبوں پر جاری کام کے رفتار پر متعلقہ محکموں کے افسران سے دریافت کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ اب سزا اور جزا کا عمل شروع کردیا گیا ہے بلدیہ کورنگی میں عوامی خدمات کے حوالے سے جو ہمارے اقدامات میں ساتھ دے گا وہی بلدیہ کورنگی میں فرائض انجام دے گا عوامی خدمت اور فرائض سے غفلت برتنے والے افسران وعملے کی بلدیہ کورنگی کو ضرورت نہیں چیئر مین سید نیئر رضا نے تمام محکمے خصوصی محکمہ صفائی ،الیکٹریکل اور باغات کو ہدایت کی وہ اپنی محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں اور علاقائی سطح پر صاف ستھرے سرسبز صحت مند اور روشن ماحول کے قیام کو یقینی بنا ئیں ۔