پاکستانی صارفین کو دنیا کی مہنگی ترین بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔محمد سلیم خمیسانی

صارفین سے ڈیموں کی تعمیر ،ٹیلی ویژن فیس ،فنانشل چارجز وصول کئے جارہے ہیں

جمعہ 10 نومبر 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) خمیسانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ پاکستانی صارفین کو دنیا کی مہنگی ترین بجلی فراہم کی جارہی ہے جسے عوام کے ساتھ زیادتی کے سوا کچھ نہیں کہا جاسکتا حکومت وقت کو چاہیئے کہ عوام کو بجلی کے جھٹکے دینے کے بجائے ریلیف فراہم کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر میں بجلی کی عدم فراہمی ،زائد بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوامی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا سلیم خمیسانی نے مزید کہاکہ اس وقت پاکستانی سیاست میں اخلاقیات کا جنازہ نکلتا ہو انظر آرہاہے ہر پارٹی لیڈر دوسری پارٹی پر الزام تراشیاں کررہے ہیں میڈیا پر آکر حکمران ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں اور لڑتے ہیں صرف اور صرف اپنے ذاتی مقاصد یا اقتدار کی خاطر ہر پارٹی دوسری پارٹی کو نیچا دکھانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے محمد سلیم خمیسانی نے مزید کہاکہ دنیا میں چلنے والی تحریکوں کے پیچھے کوئی نہ کوئی عوامی مفاد چھپا ہوا ہوتا ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک میں سیاسی جماعتیں جو تحریک چلا رہی ہوتی ہیں ان کا مقصد مسنداقتدار پر برا جمان ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت ایک پارٹی حکومت بنا نے کی کوشش کررہی ہے تو دوسری پارٹی اس کی ہر چال کو ناکام بنا نے میں مصروف ہے حصول اقتدار کی اس جنگ میں عوام کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے ایک دوسرے پر تنقید پی تنقید کررہے ہیں مگر کام کوئی نہیں کررہا ہے اسی وجہ سے ملک میں ترقی کا پہیہ سست روی کا شکار ہے اور مہنگائی آسمان سے بات کررہی ہے بجلی ہو یا ٹماٹر یا پیاز اور کوئی چیز غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے اس وقت اگر ہر پارٹی سیاست کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے حکومت کیساتھ مل کر عوامی خدمت کرے تو ملک کے آدھے سے زیادہ مسائل خود بخود حل ہوجائیں اس وقت مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کے الیکٹرک کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :