لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیے جانے کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 نومبر 2017 20:24

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیے جانے کا ..
ریاض (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 نومبر2017ء) لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ لبنانی مسلحہ تنظیم حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعد الحریری کی جان کو حزب اللہ سے کوئی خطرہ نہیں تھا۔ سعودی عرب میں لبنانی وزیراعظم کو زبردستی استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا۔ جبکہ انہیں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل سے لبنان پر حملہ کرنے کو کہا تھا۔