15دسمبر کا جلسہ جنوبی پنجاب کی سیاست کا رخ بدل دے گا‘ یوسف رضاگیلانی

جمعہ 10 نومبر 2017 20:35

15دسمبر کا جلسہ جنوبی پنجاب کی سیاست کا رخ بدل دے گا‘ یوسف رضاگیلانی
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان میں 15دسمبر کو ہونے والا تاریخی جلسہ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا جو جنوبی پنجاب کی سیاست کا رخ بدل دے گا اور اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے نومنتخب نائب صدر بصیر الرحمن بودلہ کو نوٹیفیکیشن دیئے جانے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر محمد جاوید صدیقی ودیگر پارٹی رہنما رائو ساجد علی، کامران مگسی، چوہدری یسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو جمہوریت کے استحکام اور اداروں کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے جس کی زندہ مثال میثاق جمہوریت پر 85فی صد عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے جلسہ کی کامیابی کے لئے کارکن گھر گھر جاکر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :