وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء چودھری احمد سعید کی رہائش گاہ آمد،گلدستہ دیا

محمد شہبازشریف اور مسلم لیگی رہنماء چودھری احمد سعید کے مابین ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت

جمعہ 10 نومبر 2017 20:33

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء چودھری احمد ..
لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء چودھری احمد سعید کی رہائش گاہ گلبرگ گئے اوروزیر اعلی نے چوہدری احمد سعید کو گلدستہ دیا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف اور چودھری احمد سعید کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی ترقی او رملک کی خوشحالی کے ا یجنڈے کو آگے لے کر بڑھ رہی ہے اور گزشتہ سوا چار برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین نے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کے عالمی ریکارڈ بنائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر موقع پر یون ٹرن لینے والوں نے اپنے صوبے کا برا حال کردیاہے - وزیراعلی نے کہاکہ ہمارے ترقیاتی منصوبے پاکستان کی تاریخ کے شفاف ترین منصوبے ہیں اور کوئی مخالف بھی ان پرانگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدے پہلے بھی پورے کئے آئندہ بھی کریں گے اور عام انتخابات 2018ء میں خدمت ،دیانت اور شفافیت کی سیاست پھر کامیاب ہوگی۔