آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشن گوئی، سموگ ختم ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 نومبر 2017 19:52

آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشن گوئی، ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 نومبر2017ء) آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں کئی ماہ کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ بارش کے باعث پنجاب میں جاری سموگ ختم ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :