پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

جمعہ 10 نومبر 2017 19:49

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
سرگودھا:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب میں شرکت کے موقع پر انکا کہنا تھا کہ ٓ انہیں بھرپور امید ہے کہ انکے باؤلنگ ایکشن کارزلٹ مثبت آئےگاجبکہ وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ جلد واپس آئےگی۔

(جاری ہے)

کرکٹرمحمد حفیظ نے مزید کہا کہ سری لنکا کی ٹیم کی آمد نےپاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھول دیے ہیں جبکہ کرکٹ بورڈ نےکرکٹ کی بحالی کیلیےاہم کردار اداکیا۔ واضح رہے کہ ان دنوں محمد حفیظ نے اپنا بولنگ ایکشن ریکارڈ کرادیا ہے جبکہ اب وہ صرف ٹیسٹ کے رزلٹ کا انتظار کررہےہیں۔

متعلقہ عنوان :