عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے،چیف الیکشن کمشنر

انتخابی حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے ایسی شفاف انتخابی فہرستیں بنانا چاہتے ہیں جس پر کوئی بھی سیاسی جماعت انگلی نہ اٹھا سکے،میڈیا سے بات چیت

جمعہ 10 نومبر 2017 20:11

عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے،چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا نے کہاہے کہ اگلے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے انتخابی حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے ایسی شفاف انتخابی فہرستیں بنانا چاہتے ہیں جس پر کوئی بھی سیاسی جماعت انگلی نہ اٹھا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روز نادرہ سنٹر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کیلئے ایک تاریخی موقع ہے اب ہر شناختی کارڈ بنانے والے پاکستانی مرد خاتون کا ووٹ بھی اس کے مستقل یا عارضی پتے پر بنایا جا سکے گا انہوں نے کہاکہ نیا سافٹ ویئر تیارکرنے پرنادرا کے شکرگزار ہیں، ووٹروں کو ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے میں معاونت ملے گی، اب رائے دہندہ کی مرضی کے مطابق اس کا ووٹ درج کیا جائے گا، شناختی کارڈ بناتے وقت ہی کوئی بھی شخص مستقل یا عارضی پتہ پرووٹ درج کراسکے گا، جبکہ عام انتخابات وقت پرہوں گے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورنادرا کا ایک دوسرے پرانحصار ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ شناختی کارڈ بناتے وقت نادرا عملے سے تعاون کریں، ایسی انتخابی فہرست بنائی جائے کہ کوئی سیاسی جماعت شفافیت پرانگلی نہ اٹھا سکے انہوںنے کہاکہ اگلے عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے تاہم انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :