عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں سنڈیکیٹ کی خالی نشست پرانتخابات مکمل

جمعہ 10 نومبر 2017 19:25

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں سنڈیکیٹ کے خالی نشست کے لئے انتخابات گزشتہ روز گارڈن کیمپس میں منعقد ہوئے۔جس میں ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر حیات خان ڈیپارٹمنٹ آ ف ایگری کلچر کامیا ب ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر حیات خان نے 13 جبکہ ان کے مدِمقابل ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ڈیپارٹمنٹ آف لاء نے 7ووٹ لیئے۔یاد رہے کہ سنڈیکیٹ کا یہ نشست ڈاکٹر ہارون ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی کے جانے سے خالی ہوا تھا۔رجسٹرار عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق نے باقاعدہ طور پر ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر حیات خان کے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :