اوباش نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کے ہاتھ پائوں باندھ کر پٹرول چھڑک کرآ گ لگا دی

چیخ و پکار سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے ،آگ بجھانے کے بعد لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم گرفتار

جمعہ 10 نومبر 2017 19:18

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) پھالیہ کے نواحی گاں پنڈی کالو میں اوباش نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کے ہاتھ پائوں باندھ کر پٹرول چھڑک کرآ گ لگا دی ، چیخ و پکار سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے جنہوںنے آگ بجھائی اور پولیس کی مدد سے لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منڈی بہاالدین میں پھالیہ کے علاقہ پنڈی کالو میں تصور نامی شخص 20سالہ لڑکی ( ر) سے شادی کا خواہشمند تھا لیکن لڑکی اس کے لئے راضی نہ تھی ۔

انکار پر شادی سے انکار پر سفاک ملزم نے لڑکی کے ہاتھ پائوں باندھ کر اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے لڑکی بری طرح جھلس گئی۔ چیخ و پکار سن کر مقامی افراد نے آگ بجھائی اور تھانہ بھاگٹ پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر رضوانہ کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پھالیہ پہنچایا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت ہونے پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ بھاگٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :