پاکستان نے انسانی حقوق کی بنیادپر کلبھوشن یادیوکی بیوی کوملاقات کی پیشکش کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 نومبر 2017 18:52

پاکستان نے انسانی حقوق کی بنیادپر کلبھوشن یادیوکی بیوی کوملاقات کی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 نومبر2017ء) : پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی بیوی کوملاقات کی پیشکش کردی، کلبھوشن کی بیوی کوانسانی بنیادوں پرملنے کی دعوت دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پربھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی بیوی کوملاقات کی پیشکش کردی۔ کلبھوشن کی بیوی کوپاکستان بلا کرملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ نے وربیل نوٹ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے بھارتی فوج کے کمانڈراور بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کلبھوشن یادیو کوپاکستانی سکیورٹی اداروں نے 3مارچ 2016ء میں گرفتارکیا تھا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن نے گرفتاری کے دوران اپنے ویڈیوبیان میں پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا تھا۔بھارت کی درخواست پرعالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کی رہائی اور سزائے موت کے خلاف کیس بھی چل رہاہے۔
پاکستان نے انسانی حقوق کی بنیادپر کلبھوشن یادیوکی بیوی کوملاقات کی ..

متعلقہ عنوان :