وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تلہ گنگ کے مقام پرکوہاٹ کی تبلیغی جماعت مسافر بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

جمعہ 10 نومبر 2017 18:56

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تلہ گنگ  کے مقام پرکوہاٹ کی تبلیغی جماعت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تلہ گنگ راولپنڈی روڈ کے قریب کوہاٹ سے لاہور جانے والی تبلیغی جماعت کی مسافر بس کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ میںزخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :