آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شیخوپورہ گرفتار

جمعہ 10 نومبر 2017 18:48

لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء)نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے پر محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ میں تعینات اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ملزم رانا خضر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بناتے ہوئے 56 ملین روپے کی کرپشن کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے نیب لاہور نے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ْ ملزم رانا خضر نے غیر قانونی آمدن کے ذریعے 66 ایکڑ زرعی زمین خانقاہ ڈوگراں میں خریدی اس کے علاوہ ملزم کے بینک اکائونٹس میں 36 ملین روپے کی رقوم بھی پائی گئی ،ْ نیب لاہور نے ملزم رانا خضر کے خلاف ستمبر 2017ء کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا تھا جس کے بعد ملزم کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیب لاہور نے ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کر کے آج 11 نومبر بروز ہفتہ کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔