پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف دشمن کے پروپیگنڈے کو ناکام بناکر سی پیک کاہرقیمت پردفاع کریں گے‘ آغا نواب شاہ

جمعہ 10 نومبر 2017 18:38

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاؤن خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ آغا نواب شاہ نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف دشمن کے پروپیگنڈے اورسازشوں کو ناکام بناکر سی پیک کاہرقیمت پردفاع کریں گے ۔پاک چین اقتصادی راہداری متفقہ قومی معاشی واقتصادی منصوبہ ہے اس پرسیاست سے گریز کیاجائے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے عوامی جمہوریہ چین کے دورے پر روانگی سے قبل ’’اے پی پی ‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔آغانواب شاہ نے کہاکہ اقتصادی راہداری گوادر سے لیکر چمن تک پسماندگی اورمحرومیوں کاازالہ کرکے ایک خوشحال ترقی یافتہ بلوچستان کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگی، جبکہ گوادر بندرگاہ اورسی پیک سے بلوچستان پوری دنیا میں تجارتی واقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن جائے گا اورپاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پراکنامک زونز کے قیام سے بے روزگاری میں کمی اوراقتصادی ترقی کا عمل مزید تیزہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشغر سے گوادر تک اقتصادی راہداری کی تعمیر نے پاک چین تعلقات کی نئی جہتیں متعارف کروائی ہیں اوربلوچستان کے عوام اورتاجر برادری کوپاک چین دوستی پرفخرہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ آغا نواب شاہ نے کہاکہ سی پیک نہ صرف پاکستان اورچین کے عوام بلکہ ایران وافغانستان سمیت جنوبی ایشیاء اوروسطی ایشیائی ریاستوں کے اربوں باشندوں کی روزمرہ زندگی میں انقلابی تبدیلی کی نوید ہے ۔انہوںنے کہاکہ گوادر کے مقامی باشندوں کی سماجی وتعلیمی اقتصادی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پرترقیاتی عمل کاآغاز ہوچکاہے اورگوادر یونیورسٹی وووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی تعمیر سے نوجوانوں کوفنی مہارت اوراعلیٰ تعلیم کے مواقع میسرہونگے۔

متعلقہ عنوان :