تحریک لبیک کی ضلع کونسل چوک میں احتجاجی ریلی دھرنہ پو لیس کا لا ٹھی چارج 50سے زا ئد علماء کارکن گرفتار درجنوں معمولی زخمی، صوبا ئی وزیر قانون پنجاب اور وفاقی وزیر قانون کی برطرفی کا مطا لبہ

جمعہ 10 نومبر 2017 18:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) تحریک لبیک کا ضلع کونسل چوک میں احتجاجی ریلی دھرنہ پو لیس کا لا ٹھی چارج 50سے زا ئد علماء کارکن گرفتار درجنوں معمولی زخمی صوبا ئی وزیر قانون پنجاب اور وفاقی وزیر قانون کی برطرفی کا مطا لبہ تفصیل کے مطا بق گز شتہ روزتحریک لبیک کا ضلع کونسل چوک میں احتجاجی ریلی دھرنہ علماء نے حلف نا مے پر متنا زعہ الفاظ تبدیل کیے جا نے پر وفاقی وزیر قانون اور تبدیل شدہ حلف نا مے کی تصدیق کر نے اور متنازعہ حلف نا مے کی تصدیق قا دیا نیوں کی حمائت کر نے پر صوبا ئی وزیر قانون کو فوری طور پر برطرفی کا مطا لبہ کرنے اور منظوری تک ظلع کو نسل میں دھر نہ دینے کے اعلان کے بعد پولیس نے مشتعل احتجا جیوں سے مذاکرات ناکام ہو نے کے بعد امام حسین ؓکے چہلم کے موقع پر امن وامان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تحریک لبیک علماء کو منتشرکر نے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس سے درجنوں علماء معمولی زخمی ہو ئے پو لیس نے 50سے زا ئد علماء کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا پو لیس کی بھاری نفری ضلع کونسل چوک میں تعنیات کر دی گئی ۔