سردار آصف احمد علی نے ایک بار پھر تحر یک انصاف میں شمولیت کاا علان کر دیا

اقتدار میںا ٓکرتر قیاتی فنڈز اراکین اسمبلی کو نہیں دیں گے ‘میئر اور ضلع کونسل کا الیکشن بھی ڈائر یکٹ کروایا جائیگا ‘وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ترقیاتی کاموں کے نام پر (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی کو94ارب دینا ہی سب سے بڑی کر پشن ہے ‘نیا پاکستان ہی قائداعظم کا پاکستان ہوگا جہاں ادارے شخصیات کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے ‘آصف زرداری اور نوازشر یف نے ہمیشہ پیسے کیلئے سیاست کی ہے اور لوگوں کو پیسوں سے خر یدتے ہیں ‘اب ملک میں سیاست تبدیل ہو رہی ہے میں یا میرا خاندان میرے اقتدار میںا ٓنے کے بعد کوئی سیاسی فائدہ لے گااور میں نہ ہی میں پارٹی میں کسی اور فائدہ لینے دوں گا‘عمران خان کی سردار آصف علی کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پر یس کانفر نس

جمعہ 10 نومبر 2017 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے ایک بار پھر تحر یک انصاف میں شمولیت کاا علان کر دیا جبکہ چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میںا ٓکرتر قیاتی فنڈز اراکین اسمبلی کو نہیں دیں گے ‘میئر اور ضلع کونسل کا الیکشن بھی ڈائر یکٹ کروایا جائیگا ‘وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ترقیاتی کاموں کے نام پر (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی کو94ارب دینا ہی سب سے بڑی کر پشن ہے ‘نیا پاکستان ہی قائداعظم کا پاکستان ہوگا جہاں ادارے شخصیات کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے ‘آصف زرداری اور نوازشر یف نے ہمیشہ پیسے کیلئے سیاست کی ہے اور لوگوں کو پیسوں سے خر یدتے ہیں ‘اب ملک میں سیاست تبدیل ہو رہی ہے میں یا میرا خاندان میرے اقتدار میںا ٓنے کے بعد کوئی سیاسی فائدہ لے گااور میں نہ ہی میں پارٹی میں کسی اور فائدہ لینے دوں گا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز لاہورمیں سابق وزیرخارجہ سردار آصف علی کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے عمران خان نے کہا کہ میں سردار آصف احمد علی کو ایک بار پھر سے تحر یک انصاف میں خوش آمد ید کہتاہوں ہم پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے جہاد کر رہے ہیں اور اس نئے پاکستان میں مضبوط ادارے ہوں گے اور شخصیات اداروں کے نیچے ہوگی وہ اداروں کو کنٹر ول نہیں کر یگی۔

انوہں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست بڑی تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے سپر یم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ شر یف برداران نے اداروں کو تباہ کیا اور ملک لوٹنے والوں کو کسی نہیں پوچھا اور جن اداروں نے نواز شر یف جیسے کرپٹ لوگوں کو پکڑ نا تھا وہ انکے ساتھ کھڑے رہے شر یف خاندان اپنی ذات کیلئے سیاست کر تا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک فیکٹری سی30فیکٹر یاں بنانے اور لوٹ مار کر نے کی سیاست ہوتی رہی ہے مگر اب پاکستان میں نئی سیاست ہو رہی ہے اور آج جو لوگ اقتدار میں ہیں انکے ماضی میں کیا اثاثے تھے اور آج انکے کیا اثاثے ہیں قوم دیکھ لیں تو سب کو پتہ چل جائیگا کہ یہ اقتدار میں آکر کیسے لوٹ مار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں جو بھی سیاست کر یگا وہ اپنے لیے نہیں کھلیں گا بلکہ پاکستان کیلئے کھلیں گا 4سال سے کے پی کے میں تحر یک انصاف حکومت کر رہی ہیں مگر میں نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور اقتدار میں آکر بھی ایسا ہی کر وں گا سیاستدانوں کو آج بر ابھلا کہا جاتا ہے کیونکہ ملک میں مارشل لاء نہیں جمہور یت ہے اور سیاستدان ہی ملکی نظام چلا رہے ہیں جب ملک میں کچھ ہوگا تو سیاستدان کو ہی لوگ بر ابھلا کہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 94ارب شاہد خاقان عباسی ایم این ایز کو تر قیاتی کاموں کے نام پر دے رہا ہے جو سب سے بڑی کر پشن ہے اور جن کو فنڈز ملتے ہیں وہ پیسے کی بنیاد پر سب کچھ کرتے ہیں نوازشر یف اور آصف زرداری بھی پیسے کی سیاست کرتے ہیں اور لوگوں کو پیسوں سے خر یدتے ہیں جب اوپر سے کر پشن ہوگی تو نیچے کسی پٹواری کو کیسے کر پشن سے روکا جاسکتا پنجاب میں سارے فنڈز شہبازشر یف خر چ کر رہا ہے لوگوں کو لاہور میں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میںا ٓکر میئر اور ضلع ناظم کے الیکشن ڈائر یکٹ الیکشن کروائیں گے تاکہ وہ اپنی ٹیم خود بنا کر لوگوں کے مسائل کو حل کر سکے اس سے ہی عوام کو فائدہ ہوگا ۔سردار آصف احمد علی نے کہا کہ نوازشریف اور انکے خاندان کا آخری ٹھکانہ جیل ہی ہے نوازشر یف پوچھتے تھے ’’مجھے کیوں نکالا ‘‘سپر یم نے اپنے تفصیلی فیصلے میں اس کا جواب دیدیا ہے ۔