Live Updates

ْ الیکشن نئی مردم شماری پر مقررہ مدت پر ہی ہو سکتے ہیں،پاکستان بہتر ہو رہا ہے جس کا عمران خان کو دکھ کھائے جا رہا ہے انہیں اب سیاست میں بالغ ہو جانا چاہئے،خان صاحب کو عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق ہی دکھائی دیتا ہے

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کابیان

جمعہ 10 نومبر 2017 18:37

ْ الیکشن نئی مردم شماری پر مقررہ مدت پر ہی ہو سکتے ہیں،پاکستان بہتر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن نئی مردم شماری پر مقررہ مدت پر ہی ہو سکتے ہیں،پاکستان بہتر ہو رہا ہے جس کا عمران خان کو دکھ کھائے جا رہا ہے انہیں اب سیاست میں بالغ ہو جانا چاہئے،خان صاحب کو عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق ہی دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہعمران خان کو اب سیاست میں بالغ ہو جانا چاہئے، عمران خان کی عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق ہی دکھائی دیتا ہے،دنیا پاکستان کو ابھرتی معیشت قرار دے رہے ہیں جبکہ عمران خان اسے ڈوبتی معیشت قرار دے رہے ہیں،پاکستان بہتر ہو رہا ہے جس کا عمران خان کو دکھ کھائے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک نے پاکستان کی شرح ترقی 10 سالوں میں سب سے زیادہ قرار دی ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کا مطلب کے پی کو 5 اور بلوچستان کو 3 قومی اسمبلی کی نشستوں سے محروم کرنا ہے، الیکشن نئی مردم شماری پر مقررہ مدت پر ہی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمیں یکجہتی اور یگانگت کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات