نیب نے شریف خاندان کی برطانیہ میں مزید کمپنیوں اور جائیداد کا سراغ لگالیا

قومی احتساب بیوروکا برطانوی حکومت کو شریف خاندان کی کمپنیوں اور جائیداد کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط

جمعہ 10 نومبر 2017 18:37

نیب نے شریف خاندان کی برطانیہ میں مزید کمپنیوں اور جائیداد کا سراغ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے شریف خاندان کی برطانیہ میں مزید کمپنیوں اور جائیداد کا سراغ لگالیا، نیب نے برطانوی حکومت کو شریف خاندان کی کمپنیوں اور جائیداد کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق پانامہ کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں شریف خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا سراغ لگانے کیلئے مختلف ممالک سے رابطے جاری ہیں اور کئی ممالک کو خطوط بھی لکھے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں شریف خاندان کی مزید کمپنیوں اور جائیداد سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جن کی روشنی میں برطانوی حکومت کو ایک خط لکھا گیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی تمام کمپنیوں اور جائیداد کا ریکارڈ فراہم کرے، یہ خط وزارت خارجہ کے ذریعے برطانوی حکومت کو ارسال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے موصول ہونے والے ریکارڈ کو عدالت میں دائر ریفرنسز کا حصہ بنایا جائے گا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کو پاکستان لانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :