راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں کھلے گھی اور تیل کی فروخت پر پابندی عائد

جمعہ 10 نومبر 2017 18:37

راولپنڈی 10نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) پنجاب بھر میں کھلے گھی اور تیل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے بتایاکہ پیور فوڈ ریگولیشنز 2017کے تحت پنجاب بھر میں کھلے گھی اور کھانے کے تیل (خوردنی تیل )کی فروخت پر پابندی عائد ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیاہے اور کھلا گھی ،تیل فروخت ،تیار کرنے والے افراد کمپنیز کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ کھلے گھی اور تیل کی فروخت سے باز رہیں بصورت دیگر ایسے افراد /کمپنیز کے خلاف سخت کارروائی عل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پی ایف اے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ کھلے گھی اور تیل کی فروخت میں کسی قسم کا معیار مدنظر نہیں رکھا جاتا اور ناقص اور مضر صحت گھی و تیل عوام کو کھلایا جارہاہے جو کہ ان کی صحت کے لیے مضر ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ مطلوبہ معیار کا حامل ڈبہ بند گھی یا تیل بھی ایسی صورت میں فروخت کیاجاسکتا ہے جبکہ ڈبے پر گھی کی تیاری میں شامل اجزاء کی واضح نشاندہی کی گئی ہو ۔

متعلقہ عنوان :