چکوال، چہلم حضرت امام حسین مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 10 نومبر 2017 18:37

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چکوال میں بھی چہلم حضرت امام حسین مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا چکوال شہر میں چہلم کے سلسلہ میں سب سے بڑا ماتمی جلوس صبح دس بجے باقر شاہانی مسجد سے برآمد ہواہزاروں ماتم داروں نے شرکت کی شرکاء جلوس نے ہاتھوں میں شبیع علم حضرت عباس علمبردار روضہء امام حسین۔

جھولا شہزادہ علی اصغر اٹھا رکھتے تھے مذکورہ ماتمی جلوس دربار سخی ثابت ثبوت پہنچا وہاں پر مجلس عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا مقررین نے کہا کہ سال بھر اہل بیت نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں معرکہ کربلا میں یزید نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے سادات کو رہا کرنے پر مجبورہو گیا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے اپنے انداز میں مظلوم کربلا کا غم مناتے ہیں اور یزید کا کوئی نام لیوا نہیں دربار سخی ثابت ثبوت پر پہنچ کر یہی ماتم دار دوبارہ حویلی راجی نبیل نثار کے ھاں پہنچے جہاں سے شبیع ذوالجناح برآمد کر کے ماتمی جلوس دوبارہ سخی ثابت ثبوت پہنچا جہاں مجلس عزا میں آخری مقرر نے امام حسین کی فضائل اور مصائب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اختتام مجلس پر ماتم داروں کا جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا بخیر عافیت باقر شاہانی مسجد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ڈی پی اوچکوال محمدہارون جوئیہ کی ہدایت پر انسپکٹر اظہر شاہ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے جلوس کے داخلی راستوں کو خار دار تاریں لگا کر اور واک تھرو گیٹ لگا کر سیل کر دیا گیا ہر آنے جانے والے کی سخت جانچ پڑتال کی جاتی رہی۔