یہی بات ایک بار پہلےبھی کہی تھی اس شخص نےاورآج نشان عبرت ہے،مریم نواز

’’یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا ،یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں‘‘۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی کا پرویزمشرف کے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 نومبر 2017 18:28

یہی بات ایک بار پہلےبھی کہی تھی اس شخص نےاورآج نشان عبرت ہے،مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 نومبر2017ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہاہے کہ یہی بات ایک بار پہلےبھی کہی تھی اس شخص نےاورآج نشان عبرت ہے’’یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا ،یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں‘‘۔ انہوں نے سابق صدر مملکت پرویز مشرف کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہی بات ایک بار پہلےبھی کہی تھی اس شخص نےاورآج نشان عبرت ہے’’یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا ،یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں‘‘۔

(جاری ہے)

واضح رہے آج آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے پاکستانی عوامی اتحاد کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نوازشریف کاسیاسی مستقبل ختم ہوچکاہے۔مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن رہاہے۔مسلم لیگ ن کے علاوہ سیاسی دھڑے اکٹھے ہوجائیں توپاکستان کی نئی فورس بن جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اور پیپلزپارٹی نے سندھ میں تباہی مچائی۔پرویز مشرف نے کہاکہ عوام کے پاس جاؤں گا ۔عدالتوں میں کیسزکا سامنا کرنے کیلئے بھی تیارہوں۔انہوں نے کہاکہ حالات ٹھیک نہیں ہوتے توقبل ازوقت انتخابات ہونے چاہئیں۔2018ء کے الیکشن میں کنفیوژن نہیں پیداکرناچاہتا۔ تحریک انصاف کے لیڈراپنے دماغ کے مطابق کام کرتے ہیں۔