ڈی آئی خان ‘ تیزر فتار مسافر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی‘ڈرائیور سمیت دو افراد جاںبحق ‘ دس زخمی

جمعہ 10 نومبر 2017 18:26

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) ڈیرہ چشمہ روڈ علاقہ کچی ملی خیل کے قریب تیزر فتار مسافر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو رسمیت دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دس مسافر شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے راوالپنڈی جانے والی مسافر بس انتہائی تیز رفتار ی کے باعث ڈیرہ چشمہ روڈ علاقہ کچی ملی خیل کے قریب بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور سید نجم الرضا ء ولد شفقت عباس سکنہ گجرات اور ایک مسافر سعدا قبا ل ولد محمد اقبال سکنہ منڈی بہائوالدین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار دیگر دس مسافر محمد شفیق ،محمد بلال ،محمد بلال حسین ،محمد اسحٰق ،محمد اکبر ،گلزار احمد ،امتیاز ،ساجد ،خرم اور اول دین شدید زخمی ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس فوری طور پرموقع پر پہنچ کر بس کے اندر پھنسے ہوئے زخمیوں کو باہر نکال کر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :