اسموگ صرف پاکستان یا بھارت کا نہیں علاقائی مسئلہ ہے ،مستقل اور پائیدار حل کیلئے ’’سارک‘‘مناسب پلیٹ فارم ہے ‘ ذکیہ شاہنواز

پاکستان موثر اقدامات کرلے اور بھارت اسموگ کا شکار ہو تو چاہے ہم جتنی بھی کوششیں کرلیں اسموگ کا شکار ہوں گے‘ وزیر ماحولیات

جمعہ 10 نومبر 2017 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ اسموگ صرف پاکستان یا بھارت کا نہیں بلکہ علاقائی مسئلہ ہے اور دونوں ممالک کو اس کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے واحد مناسب پلیٹ فارم جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم یعنی ’’سارک‘‘ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہنگامی صورتحال کی نوعیت یہ ہے کہ اگر پاکستان اس سلسلے میں موثر اقدامات کرلے اور بھارت اسموگ کا شکار ہو تو چاہے ہم جتنی بھی کوششیں کیوں نہ کرلیں اس کے باوجود بھی ہم اسموگ کا شکار ہوں گے لہٰذااس سلسلے میں مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ اس کے خاتمے کیلئے ہمیں تین طرح کی حکمت عملی اپنانی ہوگی جس میں طویل المدت ، درمیانی مدت اور قلیل مدت کا حل شامل ہیںاور پنجاب اس سلسلے میں پہلے ہی بہت سے مختصر مدت کے اقدامات اٹھا چکا ہے۔

انہوںنے کہا کہ جہاں تک بھارت کی بات ہے تو اس حوالے سے وفاقی حکومت سرحد پار رابطے کرسکتی ہے کیونکہ صرف پنجاب نہیں بلکہ خیبر پختونخوا ہ اور بالائی سندھ کے کچھ علاقے بھی اسموگ سے متاثر ہوئے ہیںلہٰذااسے ایک ریاستی ایجنڈا ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :