ْ ملک میں جتنی ترقی (ن) لیگ کے دور میں ہو ئی ماضی میںاس کی مثال نہیں ملتی ،حافظ عبدالکریم

موٹر وے پولیس نے قومی شاہرائوں پر قانون کی حکمرانی قائم ہے ، اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کر نے کیلئے ملک بھر میں موٹر ویز کے جال بچھا ئے جا ر ہے ہیں 1997میں مسلم لیگ (ن) کا لگایا گیا پودا آج پر وان چڑھ کر ایک گھنے سایہ دار اور پھل دار درخت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ، وفاقی وزیر مواصلات کا تقریب سے خطاب

جمعہ 10 نومبر 2017 18:16

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے مواصلات حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ملک میں جتنی ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہو ئی ہے اس کی مثال ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پاکستان کی قومی شاہرائوں پر قانون کی حکمرانی قائم کر کے دکھا دی ہے ، اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کر نے کیلئے ملک بھر میں موٹر ویز کے جال بچھا ئے جا ر ہے ہیں، 1997میں مسلم لیگ (ن) کا لگایا گیا پودا آج پر وان چڑھ کر ایک گھنے سایہ دار اور پھل دار درخت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعہ کو موٹر وے انٹر چینج شیخوپورہ ٹریننگ سنٹر میں سالانہ پاسنگ آئوٹ پریڈ کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس سید کلیم امام ،کمانڈنٹ ٹریننگ سنٹر ڈی آئی جی خالد محمود،ڈپٹی کمانڈنٹ سید حشمت کمال ،ایس ایس پی مسرور احمد کلاچی ،ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خاں ورک ، ایس ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن چوہدری افتخارالحق گجر ،چیف کوارڈینیٹر سول ڈیفنس چوہدری الیاس گجر و دیگر موجود تھے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے اور یہ پولیس کے مختلف 15ڈیپارٹمنٹس میں سے سب سے بہتر قرار پائی ہے ،شاہراہو ں کی حفاظت اور انسانیت کا تحفظ کوئی معمولی عمل نہیں بلکہ ایک عظیم جہاد ہے اور اس جہاد کیلئے اللہ تعالیٰ نے آپ لوگو ں کو منتخب کیا ہے ، ایمانداری ،خوش اخلاقی اور مشکل میںگرے ہوئے لوگو ں کی مدد کر نا آپ کا طرہ امتیاز ہے ،اس وقت وفاقی پولیس کا ادارہ قومی یکجہتی اور ملی اتحاد کا عملی نمونہ ہے تاہم حکومت نے ملکی ترقی کیلئے مواصلات کے شعبہ میں بڑے بڑے منصوبوں پر معاہدے کئے ہیں جس کے بعد پورے ملک میں شاہراہو ں کا جال بچھایا جارہا ہے جوکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کر نے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے ،ان منصوبوں کی کامیابی میں موٹر وے پولیس کا رول بہت اہم ہے ،اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ مستقبل قریب میں موٹروے پولیس کی ذمہ داریاں اور چیلنجز مزید بڑھ جائیں گے ،آج کی شاندار پاسنگ آئوٹ پریڈ اور افسران کی جدید بین الا قوامی معیار کے مطابق ٹریننگ کو دیکھ کر میں بڑے فخر سے کہہ سکتا ہو ں کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس مستقبل کے تمام چیلنجز سے نبر دآماہونے کیلئے تیار ہے جیسا کہ آئی جی نے بھی موٹر وے پولیس کو در پیش چیلنجز اور مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے حکومتی تعاون کا مطالبہ کیا تو میں آپ سب کو یہ یقین دہانی کروا تا ہو ں کہ موٹر وے پولیس کے تمام دیرینہ مسائل کوبہت جلد پورا کر دیا جائے گا ،انہو ں نے کہا کہ موٹر وے کے ذریعے لوگو ں کے سفر کو محفوظ ترین بنایا گیا ہے ،عوام کو بھی این ایچ اے موٹر وے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جوکام کئے ہیں ان کی مثال پچھلے کسی ادوار میں نہیں ملتی ،تقریب سے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس سید کلیم امام ،کمانڈنٹ ٹریننگ سنٹر ڈی آئی جی خالد محمودنے بھی خطاب کیا، آ خر میں آئی جی موٹر وے پولیس سید کلیم امام اور ڈی آئی جی خالد محمود نے مہمان خصوصی وفاقی وزیر کو یاد گاری سوینیئر پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :