طلباء کو ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے‘ سارہ احمد

جمعہ 10 نومبر 2017 18:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) ’’ہیرو مائیکرو سافٹ سٹوڈنٹس پارٹنر‘‘ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی طالبہ سارہ احمد نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سے منسلک طلباء کو ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے۔ سارہ احمد مشرق وسطیٰ اور افریقی خطہ سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے 2 طالبات میں سے ایک اور پہلی پاکستانی طالبہ ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ان کی کوششوں کے اعتراف میں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مؤثر طور پر ٹیکنیکل ٹریننگز، ورچوئل اکیڈمی سرٹیفکیشن اور دیگر کمیونٹی اراکین کی مدد کرتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خطہ سے دیگر 12 مائیکرو سافٹ سٹوڈنٹس پارٹنرز کے ساتھ مائیکرو سافٹ کی خواتین کے بااختیار پروگرام کی ویڈیوز بنانے والوں میں شامل تھیں۔ سارہ نے کہا کہ وہ کم عمری سے ہی کمپیوٹر سے منسلک تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف ہے کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ مائیکرو سافٹ کے وسیع تر وسائل سے استفادہ کریں۔ مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر کے 100 ممالک سے مائیکرو سافٹ سٹوڈنٹ پارٹنرز منتخب کئے ہیں، اس وقت پاکستان میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے 190 مائیکرو سافٹ پارٹنرز ہیں۔

متعلقہ عنوان :