پنجاب کے 52 لاکھ کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی دی جائے گی

جمعہ 10 نومبر 2017 17:59

راولپنڈی 10نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ کسان پیکج کے تحت صوبہ کے 52 لاکھ کاشتکاروں کے لئے خصوصی طور پر ربیع فصلات کیلئے ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی دی ہے ۔اس سکیم کے تحت کسانوں کو فی بوری 150 روپے ریلیف ملے گا ۔کسانوں کو ریلیف دینے اور اس کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں تاکہ تمام کاشتکاروں کو مستفید ہونے کا موقع ملے اور مہنگائی کے اس دور میں کاشتکاروں کو معاشی طور ریلیف مل سکے۔

حکومت کے اس قدم کو زرعی ماہرین اور کاشتکاروں نے اچھا قرار دیا ہے اور اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اس سیزن میں گندم و دیگر فصلات کی بوائی کے وقت کسانوں کو فائدہ ہو گا اور فصل کی پیداوار بھی بڑھے گی ۔ محکمہ زراعت کسان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اسے ہر وہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جو اس کی پیداواری لاگت کو کم کرسکے۔

(جاری ہے)

اس سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کیلئے غیر رجسٹر ڈکسان آج ہی پنجاب زرعی ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ غیر رجسٹرڈ کسان سبسڈی اور دیگر معلومات حاصل کرنے کیلئی0800-15000 080029000 پر کال کریں۔ جبکہ رجسٹر ڈ کاشتکارسیکریچ کارڈ نمبر سپیس شناختی کارڈ نمبر8070پر بھیجیں اور تصدیقی پیغام موصول ہونے پر قریبی موبائل شاپ پر میسج دکھا کر رقم حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :