ڈھوک مستقیم میں صفائی کے ناقص انتظامات پر شہریوں کا احتجاج

جمعہ 10 نومبر 2017 17:59

راولپنڈی 10نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) راولپنڈی کینٹ کے علاقے ڈھوک مستقیم میں ناقص صفائی کی صورتحال پر مکینوں نے کینٹ بورڈ حکام کے خلاف شدید احتجاج کیاہے اور گندگی کے ڈھیر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔گلشن نوید کالونی ڈھوک مستقیم حمزہ سٹریٹ کے رہائشیوں نے اے پی پی کو بتایاکہ کینٹ بورڈ کی وارڈ 10مسائل کی آماجگاہ بن گئی ہے اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جن سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو سے مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مکینوں نے بتایاکہ علاقہ میں کینٹ بورڈ کا عملہ صفائی بالکل نہیں آؔتا جبکہ علاقہ میں کوڑے دان بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے لوگ کوڑا کرکٹ خالی پلاٹوں اور گلیوں میں پھینکنے پر مجبور ہیں ۔

مکینوں نے بتایاکہ علاقہ میں صفائی کی ابتر صورتحال بارے کینٹ بورڈ حکام کو تحریری درخواست دی گئی تاھم شنوائی نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

مکینوں نے مزید بتایاکہ حمزہ سٹریٹ میں بکرے کے بیوپاریوں نے بھی ڈیرے جما رکھے ہیں تاھم کینٹ بورڈ اس بارے میں کارروائی سے گریزاں ہے ۔انچارج سینی ٹیشن راولپنڈی کینٹ وارث بھٹی نے اے پی پی کو بتایاکہ کینٹ بورڈ کا عملہ صفائی روزانہ کی بنیاد پر ہر وارڈ میں صفائی کا کام مکمل کرتا ہے جن کی نگرانی وارڈ سپروائزر کے ذمے ہوتی ہے تاھم ڈھوک مستقیم کے مکینوں کی شکایات پر متعلقہ سپروائزر سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :