کھاڈی نے لکی ون مال میں اب تک کے سب سے بڑے اسٹور کی تیاریاں مکمل کرلیں، افتتاح (کل) ہو گا

جمعہ 10 نومبر 2017 17:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) پریمیئم کلاتھنگ اور لائف اسٹائل برانڈ میں پاکستان کے نمایاں مقام رکھنے والے کھاڈی نے لکی ون کراچی میں اب تک کے سب سے بڑے اسٹور کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلیں، دنیا کے سب سے بڑے کھاڈی اسٹور کا افتتاح لکی ون مال کراچی میں (کل) 11 نومبر کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

30 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر مشتمل کھاڈی کا یہ پانچواں فلیگ شپ اسٹور جبکہ پاکستان میں سب سے بڑا ریٹیل اسٹور شمار کیا جائے گا، کھاڈی کی جانب سے اس نئے اسٹور کی افتتاح پر 30 فیصد ڈسکائونٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ 11 نومبر کی صبح 9 بجے سے اسٹور کے افتتاح سے لے کر 40 گھنٹے بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

یاد رہے اس سے قبل بھی کھاڈی کی جانب سے پیکجز مال لاہور کے افتتاح پر 38 گھنٹے بغیر کسی وقفے کے رعائتی سیل کا اعلان کیا گیا تھا جسے صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی، کھاڈی نے تمام معرو ف برانڈ ز کے لئے پاکستان میں ایک معیار قائم کر رہا ہے اور یہ پاکستان میں پہلی بار ہونے جا رہاہے کہ کوئی اسٹور اپنے افتتاح پر نہ صرف چالیس گھنٹے مسلسل کھلا رہے بلکہ سیل پر خصوصی ڈسکاونٹس بھی فراہم کرے۔