نیشنل بینک کے زیر اہتمام ساحل سمند ر کی صفائی مہم اتوار کو شروع ہو گی

جمعہ 10 نومبر 2017 17:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) نیشنل بینک ایس ایم ڈی کے زیر اہتمام ساحل سمندر کی صفائی مہم کا انعقاد ضلع جنوبی پولیس، محکمہ، تعلیم ڈی ایچ اے اتھارٹی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ادارے کے تعاون سے اتوار 12 نومبر کو صبح 9:00 تا 11:30 بجے صبح مکڈونلڈ ریسٹورنٹ تا ویلج ریسٹورنٹ پر منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان نیشنل بینک ایس ایم ڈی کے سربراہ ارتضیٰ کاظمی نے کیا۔ مہم کے کو آرڈنینٹر سی ایس آر کے سربراہ اویس اسد خان کے مطابق اس مہم کو کامیا ب بنانے میں اور اداروں کی طرح ضلع جنوبی کے ایس ایس پی جاوید اکبر ریاض نے خصوصی تعاون کیا ہے۔ کلفٹن، گذری، درخشاں اور بوٹ بیسن پولیس نے مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور مدد کی ہے۔