اینگرو اور رائل ووپاک کا پاکستان کی ترقی کیلئے دو دہائیوں پر محیط مشترکہ کوششوں کا جشن

جمعہ 10 نومبر 2017 17:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) اینگرو اور نیدرلینڈز کی رائل ووپاک کے مشترکہ منصوبے اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ نے پاکستان میں 20 سال تک کام کرنے کا جشن منایا۔ اس موقع پر رائل ووپاک کی سینئر قیادت پر مشتمل وفد نے دورہ کر کے ووپاک ٹرمینل کو عزت افزائی بخشی جس میں چیئرمین آف ایگزیکٹو بورڈ ایلکو ہوکسٹرا اور رائل ووپاک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت دیگر اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔

بعد ازاں اینگرو کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جہاں وفد سے باہمی ترقی کے مواقعوں پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کی وسیع تصویر کشی کی گئی۔ اس موقع پر اینگرو کارپوریشن اور رائل ووپاک کے درمیان ایل این جی، کیمیکل اسٹوریج اور ٹرمینل آپریشنز سمیت دیگر کئی شعبوں میں ممکنہ ترقی کے مواقعوں کی پاکستان اور بیرون ملک تلاش کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر غیاث خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ووپاک سے پہلی مرتبہ اشتراک 1997ء میں کیا تھا اور پاکستان کی پہلی مربوط اور cryogenic سہولت کا قیام عمل لائے تھے جس نے جلد ہی پاکستان میں موجود دو تہائی سے زائد گیس و مائع کی درآمدات کا امتیازی وصف حاصل کیا۔ آج ہماری باہمی ترقی اور پاکستان کی اہمیت میں اضافے کو دو دہائیاں مکمل ہوگئی ہیں اور یہ اسٹیک ہولڈرز کی وسیع کیٹیگری کے لئے مشترکہ اقدار کو بڑھانے کی ہماری روایت کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔

پاکستان کی بڑی کاپوریشنز میں سے ایک اینگرو فرٹیلائزر، توانائی، پیٹرو کیمیکل، ٹرمینل آپریشنز، فوڈز، ٹریڈنگ اور کیمیل اسٹوریج میں وسیع مہارت حاصل ہے اور وہ مقامی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈز کے ساتھ تعاون کے ممکنہ شعبوں میں اشتراک کی ضرورت کو سمجھتا ہے۔ رائل ووپاک دنیا کی صف اول کی ٹینک اسٹوریج کمپنی ہے جسے ذخیرہ اندوزی اور جہازرانی میں 400 سال سے زائد کا تجربہ ہونے کے ساتھ ساتھ آئل، گیس اور کیمیکلز کی ذخیرہ اندوزی اور ترسیل میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔

ووپاک تمام براعظموں کو ملانے والے اہم تجارتی راستوںاور 25 ممالک میں کلیدی مقامات پر 67 ذاتی (سمندری) ٹرمینل کو چلا رہا ہے۔ ووپاک کا مقصد اپنے گاہکوں کو مائع مصنوعات اور گیس کی بڑے پیمانے پر محفوظ، معتبر اور مؤثر ذخیرہ اندوزی اور ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔ ووپاک ایمسٹرڈیم اسٹاک ایکسچینج پر اعلانیہ تجارت کرتا ہے۔ رائل ووپاک کے ساتھ اینگرو کے کاروباری تعلقات کا آغاز 1995ء سے ہوا جب اس وقت کی اینگرو کیمیکلز لمیٹیڈ نیدرلینڈز کی رائل ووپاک کے ساتھ کیمکل کی ذخیرہ اندوزی اور ترسیل کے کاروبار کے ایک مشترکہ منصوبے میں داخل ہوئی۔

دو دہائیوں کے عرصے پر محیط ان تعلقات کی بدولت اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ ووپاک کی دنیا میں ایک بہترین طرز پر سنبھالے ہوئے ٹرمینل میں سے ایک کے طور پرمشہور ہوئی۔

متعلقہ عنوان :