قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نے 60ہزارایجوکیٹرز کی ٹریننگ کیلئے 457ماسٹر ٹرینرز کو خصوصی تربیت دیدی

جمعہ 10 نومبر 2017 17:57

لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نے 60ہزارایجوکیٹرز کی ٹریننگ کیلئے چار مختلف سنٹرز پر457ماسٹر ٹرینرز کو خصوصی تربیت دی۔ ڈی جی قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد اجمل نے اے پی پی کو بتایا کہ لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد او ر ملتان میں مزید562ماسٹر ٹرینرز کو انگلش ایکسپرٹ کے طورپرٹریننگ دی گئی،پیلی پروجیکٹ کے تحت انہیں دوگروپس میں تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ماسٹر ٹرینرز مارچ میں مزید 10دن کی تربیت حاصل کریں گے اور اس کے بعد یہ ماسٹر ٹرینرزگرمیوں کی چھٹیوں میںپنجاب بھر کے تمام پرائمری اور ایلیمینٹری سکول ٹیچرز کی تربیت کریں گے۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد اجمل نے لاہور سینٹر پر ٹریننگ کا معائنہ کیا ،اس موقع پر پلاننگ آفیسرجواد امیر ملک اور سیدہ طاہرہ انجم بھی موجود تھیں ۔ڈاکٹر محمد اجمل، ڈی جی قائد نے پیلی پراجیکٹ کے ماسٹر ٹرینر کی تربیت کا مشاہدہ کیا اور انکی کاوشوں کو سراہا،اسی دوران انہوں نے ملتان سینٹر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی ٹیسٹنگ بھی کی۔آخر میں انہوں نے برٹش کونسل کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :