سیکرٹری زراعت پنجاب کی زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 10 نومبر 2017 17:57

لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ،ترقیاتی منصوبے کسان کی ترقی سے براہ راست منسلک ہیں ، ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سالانہ زرعی ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے میں خود بھی نظر رکھے ہوئے ہوں اور اس حوالے سے تمام متعلقہ شعبے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ،فرائض سے غفلت کی گنجائش نہیں،زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ترقی کا سفر بھی تیز ہوگا اور کسانوں کو ریلیف ملے گا ،کسان کی ترقی ہی ملکی معیشت کی ترقی ہے ،انہوں نے کہاکہ سالانہ اہداف کو بر وقت حاصل کرنا دراصل کسان کی خدمت ہے ،محکمہ زراعت کے افسران ان منصوبوں کو مقررہ وقت پرمکمل کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں ،اگر تمام افسران اپنے فرض کو پورا کریں تو کوئی وجہ نہیں ہم اہداف کو حاصل نہ کریں ،اگر کسی منصوبے میں کہیں مشکل کا سامنا ہے تواسے دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ، محکمہ زراعت کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :