سابق وزیر اعلی سید سید قائم علی شاہ کی بہو کا سول ہسپتال کراچی میں آپریشن

جمعہ 10 نومبر 2017 17:53

سابق وزیر اعلی سید سید قائم علی شاہ کی بہو کا سول ہسپتال کراچی میں آپریشن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) سندھ کے سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کی بہو اور ایک بڑے تعلیمی ادارے کے پرنسپل پروفیسر لیاقت علی شاہ کی اہلیہ کا آپریشن کراچی کے سول اسپتال میں عام مریضوں کی طرح ہواہے۔

(جاری ہے)

ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور شہید بے نظیر ٹراما سینٹر سول اسپتال کے چیئر مین ڈاکٹر پروفیسر سعید قریشی نے آپریشن کی تصدیق کی تاہم انہوں نے دیگر معلومات دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ مریض کی ذاتی زندگی میں مداخلت کے برابر ہوگا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عام مریضو ں کی طرح سول اسپتال میں داخل ہوکر انہوں نے اپنا آپریشن کروایا۔

متعلقہ عنوان :