نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ،مختلف امور پر تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی

. نومبرکو ایبٹ آبادجلسے کی تیاریوں بارے آگاہی حاصل کی گئی،نواز شریف رواں ماہ شیخوپورہ میں بھی جلسے سے خطاب کرینگے

جمعہ 10 نومبر 2017 17:50

نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ،مختلف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوا ۔ جس میں حلقہ بندیو ں کے حوالے سے آئینی ترامیم، نیب کیسز ، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، مریم نواز،وفاقی وزیرر یلویز خواجہ سعد رفیق،سینیٹر پرویز رشید، رانا اقبال سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم بارے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ 20نومبرکو ایبٹ آبادجلسے کیلئے مقامی اراکین اسمبلی اوررہنمائوں سے تیاریوں بارے آگاہی حاصل کی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نواز شریف رواں ماہ ہی پنجا ب کے ضلع شیخوپورہ میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ (ن) لیگ ملتان کی قیادت کو بھی نواز شریف کے جلسے کیلئے تیاریوں کا گرین سگنل دیدیا گیا ۔

اجلاس کے دوران نواز شریف کا کہنا تھاکہ عوام نے ہمیشہ (ن) لیگ پر اعتماد کیا ہے جو ہمارا فخر ہے ۔ 2013ء اور آج کے پاکستان میں واضح فرق سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے حکومت کی راہ میں ہر طرح سے رکاوٹیں ڈالیں لیکن ہم نے ترقی اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ۔

متعلقہ عنوان :