8ء کے عام انتخابات کی تیاری کے حوالے سے پلاننگ کمیٹی کا چودہواں اجلاس 17 نومبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن

جمعہ 10 نومبر 2017 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کی تیاری کے حوالے سے پلاننگ کمیٹی کا چودہواں اجلاس 17نومبر2017ء کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد کریں گے۔اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور الیکشن کمیشن کے اعلی افسران شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں انتخابی مواد کی خریداری، ٹیمپرایویڈنٹ بیگ کی خریداری، واٹر مارک بیلٹ پیپر کی چھپائی ، بجٹ کا تخمینہ ، پولنگ اسٹاف کا عام انتخابات 2018ء کیلئے ڈیٹا بینک ، نئے قانون الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت پولنگ اسٹیشنوں میں اضافہ اور ان میں ووٹروں کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، حلقہ بندیوں کے بارے میں پیشرفت ، الیکشن کمیشن کے افسران کی تربیت کیلئے فیڈرل الیکشن اکیڈمی کی تعمیر ،ڈویژن کی سطح پر پورے پاکستان میں سٹرانگ رومز کا قیام ، انتخابی لسٹوں کی نظرثانی کیلئے منصوبہ بندی ، عام انتخابات 2018ء کیلئے الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت ایک کلو میٹر کے فاصلے پر مزید پولنگ اسٹیشنز کا حصول ، آرایم ایس اور آرٹی ایس سسٹم کے حوالے سے رپورٹ ، کمپیوٹرائزڈ الیکٹرول سسٹم کی ضلعوں میں تنصیب کا کام، ڈسٹرک ریٹرنگ آفیسر، ریٹرنگ آفیسر ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ، پریذائنڈنگ آفیسر اور پولنگ اسٹاف کی ٹرینگ کے حوالے سے حکمت عملی ، ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ، مانیڑنگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ، جینڈر ونگ کی عورتوں اور مردوں کے درمیان ووٹوں کے فرق ختم کرنے کی حوالے سے پاکستان کی79 اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ کی منصوبہ بندی اور اس کیساتھ ساتھ 7 دسمبر 2017ء کو ووٹرز ڈے منانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :